ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  آگرہ:9سالہ بچے کا قتل، گاؤں میں کشیدگی کا ماحول

 آگرہ:9سالہ بچے کا قتل، گاؤں میں کشیدگی کا ماحول

Thu, 10 Sep 2020 21:43:59    S.O. News Service

آگرہ، 10/ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آگرہ میں 9 سالہ بچے کا قتل کردیا گیا، جمعرات کو اس کی لاش اس کے گھر کے سامنے واقع دیوار میں رکھے بھوسے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی۔ متوفی گذشتہ منگل سے لاپتہ تھا۔ اہل خانہ نے ایک مخصوص برادری کے فردِ واحد پر قتل کرکے لاش چھپانے کا الزام عائد کیا، یہ بھی الزام لگایا گیا کہ تھانہ انچارج قاتل کی حمایت میں تھا، ور اس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس کے بعد ایس ایس پی ببلو کمار نے تھانہ انچارج کو لائن حاضر کردیا ہے،علاوہ ازیں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔یہ معاملہ تھانہ اعتماد پور کے گاؤں دھورا کا ہے۔ گاؤں کے رہائشی رگھواتھ ولد اپدیش عرف بھلا (9 سال) دوسری کلاس کا طالب علم تھا۔ منگل کے روز وہ گھر سے گاؤں میں واقع ایک دکان پر گیا تھا، لیکن واپس نہیں آیا۔ اہل خانہ نے گاؤں کے رہائشی چھوٹو، آئیا اور وحید پر بیٹے کی گمشدگی کا الزام عائد کیا،پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی، لیکن کوئی کاروائی کئے بغیر ہی واپس آگئی۔ بدھ کے روز پولیس نے کنبہ کے افراد کے مطالبہ پر ایم ایل اے اعتماید پور رام پرتاپ چوہان کی مداخلت پر لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کیا۔ لیکن آج گھر والوں کو اپدیش کی لاش گھر کے سامنے بھوسے کے ڈھیر میں برآمد ملی۔ جیسے ہی بچے کی لاش ملی، گاؤں والوں میں زبردست غم و غصہ پھیل گیا۔ لوگوں نے تھانہ انچارج سلیم خان پر مذہب پروری کا بیجا الزام بھی لگانے لگے۔لواحقین نے بتایا کہ اس بچے کو گاؤں کی ایک مخصوص برادری(مسلمان) کے لوگوں نے گھر میں بند کر دیا تھا، اگر پولیس بروقت ملزمان کے گھر جاتی تو بچہ آج زندہ ہوتا۔ایس پی دیہاتی روی کمار، سی او ا عتمادپو ر ارچنا اور سی او اعتماد فورس کے ہمراہ گاؤں پہنچے۔ دیہی باشندوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور قاتلوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایس ایس پی ببلو کمار نے لاپرواہی کے الزام میں فوری طور پر انسپکٹر سلیم خان پر لائن حاضر کردیا ہے۔ پولیس نے ملزم عیا، چھوٹو اور واحد کو گرفتار کرکے  تفتیش شروع کردی ہے۔


Share: